سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق گیس فراہم کرے اور سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، اس تبدیلی میں معیشت کا بہت بڑا کردار ہے، تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں ہم مواقع ضائع نہیں کرسکتے، ہمیں مل کر انسانی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ سرمایہ کاروں کے لیے بہت اہم ہے، ایسی رپورٹ کو دیکھ کر سرمایہ کار ملکوں کا چناؤ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سی سی آئی اجلاس میں وفاق سے گیس کے معاملے پر بات کریں گے، وفاق سے درخواست ہے کہ سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق گیس فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کے وسائل پورے کرے ہم اس عالمی بینک رپورٹ میں ٹاپ ٹین پر آجائیں گے جب کہ سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا، مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کے مسئلے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے کاروبار آسان بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو کاروبار آسان بنانے کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔

The post سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GUxixB