نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔

آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔ سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر اپنے حلقے میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ آغا سراج درانی کو نیب راولپنڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آف شور کمپنی کیس؛ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا

احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لینے کے بعد سراج درانی کو نیب کراچی کے حوالے کیا جائے گا۔ نیب کراچی نے آغا سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

The post نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Io8lNn