قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

The post قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U7ZZLr