ظلم کی رات کو ختم ہونا ہی ہے،مریم نواز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ظلم کی رات کو ختم ہونا ہی ہے،مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز جیل سے جناح اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

The post ظلم کی رات کو ختم ہونا ہی ہے،مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TQqRPH