ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ایک بار پھر وجہ بتائے بغیر منسوخ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ایک بار پھر وجہ بتائے بغیر منسوخ

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی نے42کروڑ سے زائد لاگت کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز کو بغیر وجوہ بتائے منسوخ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت محکمہ بلدیات کے حکام نے سابق ڈی جی سمیع صدیقی کو دوبارہ طلب کی گئی این آئی ٹی کینسل کرکے اسکیمیں سندھ حکومت کو واپس بھیجنے کی ہدایت کی جس پر سابق ڈی جی نے اپنے عہدے کو داؤ پر لگاتے ہوئے این آئی ٹی منسوخ کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

محکمہ بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی منسوخ کرنے سے انکار کے باعث سمیع صدیقی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑاجبکہ موجودہ ڈی جی کے ڈی اے نے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز منسوخ کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ این آئی ٹی کو پہلے سندھ حکومت محکمہ ورکس اینڈ سروسزکے بلڈنگ ڈویژن کے ذریعے ٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد دسمبر2018 میں مذکورہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کے ڈی اے سے ٹینڈرز طلب کیے گئے تاہم چور دروازے سے ٹینڈرز نہ ہونے کا ماحول بھانپتے ہوئے اسے منسوخ کیا گیا جس کے بعد دوبارہ کے ڈی اے سے ان کاموں کے ٹینڈرز طلب کیے گئے جنھیں رواں ماہ 20فروری کو کھولاجانا تھا۔

 

The post ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ایک بار پھر وجہ بتائے بغیر منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2T0LADm