براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں17فیصد کمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں17فیصد کمی

کراچی: جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے 74 فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 4 کروڑ ڈالر رہی۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4 ارب 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ سات ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تاجنوری کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 45 کروڑ ڈالر رہی۔ جولائی سے جنوری کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 13 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہی۔جنوری میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔

 

The post براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں17فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2EhhymJ