بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ

میونخ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا جبکہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے سے بھارت اجتناب کرے۔

میونخ میں جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے،آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے، افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے اس لیے پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی خاموشی باعث تشویش ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شروع دن سے ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہندوستان کو بھی پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

The post بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BCBfU5