اسلام آباد: پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، دفتر خارجہ کے حکام نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ۔
حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے اور اس دراندازی کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے آزادکشمیر کے تین سے چار میل اندرتک آئے اورکھلی جگہ پرپے لوڈگرا کرواپس چلے گئے جب کہ حملے میں کسی انفراسٹرکچریا انسانی جان کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے تھے۔
The post فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SsFPtV