خانیوال: کچا کھوہ کے قریب ماں نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 2 بچیاں نہر میں پھینک دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کے قریب کچاکھوہ میں ٹھینگی کینال 84 پل سے ایک خاتون نے اپنی 2 بچیاں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات نہر میں پھینک دی، مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بچیوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں نہر میں پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے یہ اقدام گھریلو جھگڑوں کی بنا پر اٹھایا۔
The post گھریلو جھگڑے پر ماں نے اپنی 2 بچیاں نہر میں پھینک دیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BM7OiA