کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق

 کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے  2 کارکنان جاں بحق ہوگئے، سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 27 سالہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں شفقت نامی شہری کو  فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے، ڈی جی رینجرز سے گزارش ہے کہ واقعے کا نوٹس لیں۔ کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے فائرنگ کے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EdTukz