عمران خان 23 اور 30 مارچ کو لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان 23 اور 30 مارچ کو لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

راولپنڈی: وزیر اعظم عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔

عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں سر سید ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ریلوے کیریج فیکٹری 21 مارچ تک دونوں ٹرینوں کی30 کوچز تیار کر کے پاکستان ریلوے کے حوالے کرے گی جس کا ورک آرڈر جاری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کیریج فیکٹری ملازمین کو وفاقی وزیر شیخ رشید کی طرف سے 3,3 ہزار روپے مارچ کی تنخواہ کے ساتھ جاری ہوں گے۔

سر سید ایکسپریس 30 مارچ سے راولپنڈی سے کراچی جائے گی، یہ نان اسٹاپ ٹرین ریکارڈ 18 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی یہ مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگی اس میں صوفہ سیٹ، ہر کوچ میں الگ ای ای ڈی، وائی فائی، ایئرکنڈیشنڈ، منرل واٹر دستیاب ہوگا، اس کا کرایہ11 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔

جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی چلے گی یہ دونوں پاکستان کی انتہائی لگژری ریل گاڑیاں ہوں گی، جدید ترین واش روم بھی ہوں گے، لگژری برتھ اور سیٹ ہوگی ان گاڑیوں کی 3 ماہ قبل تک سیٹوں کی بکنگ کرائی جاسکے گی۔

 

The post عمران خان 23 اور 30 مارچ کو لگژری ٹرینوں کا افتتاح کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2SdmCMC