افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پرہونے والی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا طالبان براہ راست مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کاخطے کا پانچواں دورہ ہے جب کہ امریکی وفد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔

The post افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2T8rR1a