نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی گئی۔

لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے کیوں کہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر موثر ہو گیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب قانون کے زریعے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو اس قانون کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

The post نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AQwgyI