سالِ نو کا تحفہ؛ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سالِ نو کا تحفہ؛ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

 اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال ِ نو کے آغاز پر عوام کو بڑی خوشخبری مل گئی، محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شر ح میں 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.74 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.44 فصد اور پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 2.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post سالِ نو کا تحفہ؛ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2AoSR5c