انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک

جکارتا: انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گاؤں سرناریسمی میں 24 گھنٹے سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹنوں من وزنی مٹی کا تودہ گرنے سے گاؤں کے 30 گھر ملبے تلے دب گئے۔ ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Indonesia 2

ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،گاؤں کے 34 رہائشی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ متاثرہ گاؤں سے 60 افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ برس انڈونیشیا کو دو ہلاکت خیز سونامی کا سامنا رہا، ستمبر میں زلزلے کے بعد آنے والے سونامی میں 2 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے جب کہ 25 دسمبر کو آنے والے سونامی نے 500 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے تھے۔

The post انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2F1d58g