لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ سے ٹیلی ویژن کی سہولت لینے سے انکار کردیا۔
جیل ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ نواز شریف نے ٹی وی لینے سے انکار کردیا۔
یادرہے کہ جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔ گزشتہ روز نواز شریف کو جیل انتظامیہ کی طرف سے کمرے میں ٹی وی کی فراہمی کے بارے میں کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔
The post نوازشریف نے ٹی وی کی سہولت لینے سے انکار کردیا، جیل ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2T4hprR
