گوجرانوالا: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ساہیوال میں مشکوک پولیس مقابلے میں 4 شہریوں کے قتل کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں بھی مقابلے میں دو نوجوان قتل کردیے۔ پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سی ٹی ڈی نے نیا حربہ اختیار کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو ساہیوال واقعے میں مرنے والے ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں ہلاک مبینہ دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی جو ذیشان کے مرنے کی خبر سن کر وہاں سے فرار ہوئے۔ لیکن حساس اداروں نے ان کا سراغ لگایا جس کے بعد وہ مقابلے میں مارے گئے اور انہوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خلیل کی فیملی کو ذیشان سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا اور ذیشان کا مقصد متاثرہ فیملی کی مدد سے دھماکہ خیز مواد خانیوال پہنچانا تھا۔
The post سی ٹی ڈی کے ایک اور مقابلے میں دو نوجوان جاں بحق، ساہیوال کے مقتول کا ساتھی قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MoLvUs
