لاہور: نجی اسپتال میں زیرعلاج معروف عالم دین اورمذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی ہےاور انہیں آج ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبعیت اب کافی سنبھل گئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیاجاسکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیاتھاجہاں ان کے بھائی ڈاکٹرطاہر کمال نے ان کی انجیوگرافی کے بعد اسٹنٹ ڈالنے کامشورہ دیا تھا جس کے بعد منگل کی دوپہرکوان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا محمدیوسف جمیل کے مطابق ان کے والد کی طبیت آج کافی بہتر ہے، آج صبح ڈاکٹروں نے ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا ہے امید ہے انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان پہلے بھی بند تھی اور6 سال قبل بھی انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔
The post مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Atg1Yj