کراچی: رینجرز نے انٹیلی جینس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث ایک گروہ کے 10 کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نیلامی کی گاڑیاں عوام کو سستے داموں بیچنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم لوٹتے تھے اور رقم آن لائن ٹرانسفر کروانے کے بعد موبائل نمبر بند کرکے روپوش ہوجاتے تھے، انہیں موبائل ایپلیکیشن پر دیئے گئے نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے کورنگی ، گلشن اقبال اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار افراد میں محمد ابراہیم عرف ابراہیم نفیس، سید علی عاطف جعفری، عرفان بشیر، سید شاہ میر فرقان عرف نعمان نومی، محمد نوید مرزا، کامران، اعظم رحمان بٹ، نذر القادر، منیر خان اور فیضان رفیع شامل ہیں جنہیں قانونی چارہ جوئی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
The post کراچی میں سائبر جرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SyEeUi