مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے ہی نوجوان کرکٹرز کو اعتماد حاصل ہوگا، شعیب ملک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے ہی نوجوان کرکٹرز کو اعتماد حاصل ہوگا، شعیب ملک

پورٹ الزبتھ: شعیب ملک نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز قرار دے دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل پورٹ الزبتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سلیکٹرز پاکستان ٹیم کے کمبی نیشن میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کررہے، دستیاب بہترین کرکٹرز کو ہی زیادہ سے زیادہ تجربہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور انہیں گیم پلان کا علم ہوگا۔

شعیب ملک نے کہا کہ جنوبی افریقا میں سیریز خود کو میگا ایونٹ کیلیے تیار کرنے کا ایک بڑا موقع ہے، مشکل کنڈیشنز میں مضبوط حریفوں کا سامنا کرنے سے ہی نوجوان کرکٹرز کو تجربہ اور اعتماد حاصل ہوگا، ہمیں اب ہر میچ ورلڈکپ کی تیاریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کھیلنا ہوگا۔

آل راؤنڈر  نے کہا کہ نئی سیریز میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پورٹ الزبتھ میں پریکٹس کا اچھا موقع ملا، کھلاڑی اچھی فارم میں پر جوش نظر آئے اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، سینئرز کو چیلنج لینے کے ساتھ مشکل کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کے لیے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی کرنا ہوگی، پروٹیز کے خلاف سیریز میں بیٹ اور بال دونوں سے بہتر پرفارم کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ اپنی کرکٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز رہا ہوں، خود کو نہ صرف پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتا بلکہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی سوچ کے ساتھ جونیئرز کی رہنمائی بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

The post مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے ہی نوجوان کرکٹرز کو اعتماد حاصل ہوگا، شعیب ملک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2QW5ytN