ایشین جونیئر اسکواش؛ پاکستان کی بھارت کے خلاف 1-2 سے کامیابی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین جونیئر اسکواش؛ پاکستان کی بھارت کے خلاف 1-2 سے کامیابی

تھائی لینڈ: ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، چائینز تائپے، سری لنکا اور کوریا کے بعد گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو بھی 1-2 سے زیر کرنے میں کامیاب رہی

پہلے میچ میں پاکستان کے عباس زیب نے بھارت کے اٹکرش بہیٹی کو شکست دی، دوسرے میچ میں حارث قاسم نے بھی بھارتی ویرچھوٹرانی کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فتح پاکستانی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی تاہم تیسرے میچ میں پاکستانی پلیئر محمد فرحان ہاشمی بھارتی کھلاڑی توشر شہانی سے ہار گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی،عباس زیب، فرحان ہاشمی اور حارث قاسم نے تینون اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہے۔

The post ایشین جونیئر اسکواش؛ پاکستان کی بھارت کے خلاف 1-2 سے کامیابی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2T0IqMG