قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آئی سی سی کی جانب سے 4 میچز کے لیے معطل ہونے کے بعد آج جوہانسبرگ سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔
سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں شعیب ملک ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، آخری ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کھیلنے کے اہل ہیں تاہم پی سی بی نے انہیں وطن واپس بلایا ہے کہ تاکہ وہ کچھ آرام کرسکیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی لگادی
پروگرام کےمطابق چند روز کراچی میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد سرفراز احمد لاہور آکر پی سی بی حکام سے ملیں گے اور آئی سی سی کی طرف سے اصلاحی تعلیمی پروگرام میں شرکت کریں گے تاکہ آئی سی سی کی ہدایت پرعمل جامہ پہنایاجاسکے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی سی بی نے سرفراز احمد کو پاکستان واپس بلالیا
دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے صاحب زادہ فرحان اور آصف علی جوہانسبرگ روانہ ہوگئے ہیں، ایک روزہ میچز کی سیریز مکمل ہونےکے بعد امام الحق، شان مسعود وطن لوٹ آئیں گے جب کہ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
The post سرفراز احمد آج جوہانسبرگ سے وطن واپس آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2MHDSZr