ٍنیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٍنیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے اور اس کا باضابطہ  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا نے ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کریں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی  نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، تاہم فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین، ائف لائن اور زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔

 

The post ٍنیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2BTlrMj