خیبرپختونخوا کے ضم شد اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے ضم شد اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی لیویزفورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی، خواتین اہلکار پہلے سے موجود لیویز اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشنز اور دیگر امور میں حصہ لیں گی۔

The post خیبرپختونخوا کے ضم شد اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SXDb07