فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکا، 3 افراد زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکا، 3 افراد زخمی

پیرس: لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانا شروع کردی ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں سائنس لائبریری کی چھت پر گیس بوتل میں دھماکے کے باعث آگ لگی، دوسری جانب یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر تعمیراتی کام جاری ہے اور حادثاتی طور پر دھماکا ہوا۔

The post فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکا، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2FxATBQ