اسٹاک مارکیٹ میں آخری سیشن اتار چڑھاؤ کیساتھ ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں آخری سیشن اتار چڑھاؤ کیساتھ ختم

 کراچی: بعض شعبوں کی جانب سے اپنے سالانہ خسارے میں کمی اور پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ کے لیے حصص کی تیزرفتاری سے فروخت، میوچل فنڈز کی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا کرکے منی مارکیٹ میں منتقلی جیسے عوامل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پر چھائے رہے اورمارکیٹ پیر کوسال 2018 کے آخری کاروباری سیشن اتارچڑھاؤکے بعد مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس سے انڈیکس کی 37100 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔

مندی کے سبب 48.38 فیصد شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے 11 ارب 5 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار 354 روپے کا سرمایہ ڈوب گیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر54.75پوائنٹس کی تیزی بھی رونماہوئی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی شدت بڑھنے سے ایک موقع پر 365 پوائنٹس تک کی مندی رونما ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل کیدو منٹ میں حصص کی نچلی قیمتوں پرہونے والی تیز رفتارخریداری سرگرمیوں سے 170پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 100.35پوائنٹس کی کمی سے37066.67 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 100.25 پوائنٹس کی کمی سے 17173.72، کے ایم آئی30 انڈیکس 269.92 پوائنٹس کی کمی سے 61173.56 ہوگیا تاہم اس کے برعکس اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 3. 07پوائنٹس کے اضافے سے18185.46 ہوگیا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت29.59 فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر 22کروڑ 60لاکھ 60ہزار 560 حصص کے سودے ہوئے۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں آخری سیشن اتار چڑھاؤ کیساتھ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2F10u55