پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردارکوگوگل کا خراج تحسین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردارکوگوگل کا خراج تحسین

کراچی: معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کولاہور میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستانی کرکٹ کے بانی کے طور پر بھی یاد کیاجاتاہے۔ عبدالحفیظ کاردار نہ صرف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے بلکہ ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں۔

کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی، عبدالحفیظ کاردار 1972 سے 1977 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے، اس کے علاوہ وہ چیئرمین سلیکٹرز کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ عبدالحفیظ کاردار نے سوئٹزرلینڈ میں بطور پاکستانی سفیر بھی خدمات انجام دیں۔

21 اپریل 1996 کو 71 برس کی عمر میں عبدالحفیظ کاردار اس جہان فہانی سے کوچ کرگئے۔

The post پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردارکوگوگل کا خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2sx8eV6