محمد عامر صرف غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد عامر صرف غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے

 لاہور: محمد عامر غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے یو اے ای میں قومی ٹیم کے گزشتہ 10ٹیسٹ میں سے صرف 4کھیلے اور56.42 کی اوسط سے7 وکٹیں حاصل کیں ان میں سے3 میچزمیں پاکستان کو شکست ہوئی دورہ جنوبی افریقہ میں وہ12 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ ’’ کرک انفو‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محمد عامر ایشیائی کنڈیشنز میں ایک قطعی مختلف بولر نظر آتے ہیں، پیسر کی رفتار میں بھی نمایاں کمی آ چکی، اسی لیے پاکستان نے یو اے ای میں جو گزشتہ 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ان میں سے صرف4میں محمد عامر کوکھلایا گیا، یواے ای میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف بھی پیسر 56.42کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کر سکے۔

ان 4 ٹیسٹ میچز میں سے 3میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری طرف ان کی غیر ایشیائی کنڈیشنز میں کارکردگی قدرے بہتر رہی ہے، یو اے ای کے سوا دیگر ملکوں میں کھیلے جانے والے 70 فیصد ٹیسٹ میچز میں محمد عامر ٹیم کا حصہ تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پیسر 23.58 کی اوسط سے 12وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، انھوں نے فی اوور2.67 رنز دیے جوکسی بھی دیگر پاکستانی بولر سے بہتر اکانومی ریٹ ہے، اگرچہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر محمد عامر کو یو اے ای میں کم کھلانے کی وجہ روٹیشن پالیسی کو قرار دیتے رہے ہیں تاہم ریکارڈ سے یہ بات واضح ہے کہ وہ ان کنڈیشنز میں اپنی افادیت بھی ثابت نہیں کر سکے۔

The post محمد عامر صرف غیر ایشیائی کنڈیشنز کے بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2HeJFqg