احتساب اداروں کا اختیارات سے تجاوز روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزارت قانون - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

احتساب اداروں کا اختیارات سے تجاوز روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزارت قانون

 اسلام آباد: وزارت قانون کے حکام نے قومی اسمبلی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، نوید قمر اور نفیسہ شاہ نے بھی شرکت کی۔ وزارت قانون و انصاف کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احتساب کے قانون میں ترامیم سے متعلق چار اجلاس کرچکے ہیں، احتساب کے محکموں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ن لیگ کے رہنما رانا ثناللہ نے پوچھا کہ اس قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟، جس پر وزارت قانون کے حکام نے جواب دیا کہ ایک سے دو ماہ لگ جائیں گے۔ رانا ثناللہ نے کہا کہ آپ لوگ ڈیڑھ ماہ لے لیں مگر تین ماہ نہیں لگنے چاہئیں۔

رانا ثنااللہ نے سوال کیا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق کیا فیصلہ کیا؟۔ حکام نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع وزارت داخلہ کا معاملہ ہے اور وزارت قانون میں اس حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی۔

The post احتساب اداروں کا اختیارات سے تجاوز روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزارت قانون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QhXxiv