پی ایچ ایف کو سیکریٹری اور کوچ کی تلاش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایچ ایف کو سیکریٹری اور کوچ کی تلاش

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور کوچ کے لیے کسی موزوں امیدوار کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے اولمپئین توقیر ڈار کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کو جواز بناکر معذرت کرلی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے سابق سیکریٹری شہباز سینئر نے پہلے قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن قمر ابراہیم صدر پی ایچ ایف کی گڈ بکس میں شامل نہیں۔ جس پر اب نیا کوچ سامنے لایا جاسکتا ہے۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، سب معاملات پر مشاورت جاری ہے، جسے کوئی چیز فائنل ہوتی ہے، ہم اس کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ چیئرمین کا عہدہ متعارف کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا، یہ صرف افواہیں ہیں، پروہاکی لیگ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی، کیمپ اور دوسرے اخراجات کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ جلد سے جلد سب چیزوں کو حتمی شکل دے کر معاملات کلیئر کرسکیں۔

The post پی ایچ ایف کو سیکریٹری اور کوچ کی تلاش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2R0EXk5