لیویز اہلکاروں کی رشوت ستانی قابل قبول نہیں، وزیر خزانہ بلوچستان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لیویز اہلکاروں کی رشوت ستانی قابل قبول نہیں، وزیر خزانہ بلوچستان

چاغی: وزیر خزانہ بلوچستان میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی قابل قبول نہیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے نوکنڈی کے قریب راہزنی کی وارداتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں لیویز اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی قابل قبول نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام لیویز حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

The post لیویز اہلکاروں کی رشوت ستانی قابل قبول نہیں، وزیر خزانہ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2s48p9Z