لاہور: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے جب کہ معیشت کی بحالی کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبائی معاملہ بن گیا، صنعتیں چلانا سرمایہ کاروں کا کام ہے اور حکومت کا کام معاونت کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے اور اس حوالے سے کام جاری ہے، اداروں میں آڈٹ کا نظام ضروری ہے، فنانس بل میں خواتین کیلئے کافی کچھ ہے جب کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے آزادی ہونی چاہیے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے ہیں، سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے تاہم اکیسویں صدی میں معاشی مقابلہ نجی شعبے نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے اکیلے مقابلہ کرنا ممکن نہیں، ساتھ مل کر چلنے سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں
The post معیشت کی بحالی کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے ہیں، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ThlGIv