اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پی پی اعلیٰ قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق معاملے پر نظرثانی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا، اجلاس میں کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل، دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور نرسنگ کونسل کے ارکان کے تقرر کی منظوری دے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
اس کے علاوہ کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی، غیر معیاری اسٹینٹس، پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جے آئی ٹی رپورٹ پر سندھ حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔
The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AmFOkU