ایل این جی، قطرسے3 ارب ڈالرموخرادائیگی کا اعلان متوقع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل این جی، قطرسے3 ارب ڈالرموخرادائیگی کا اعلان متوقع

 لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ قطر کے دوران قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جانیوالی ایل این جی کی قیمت کی ادائیگی میں 2 سے 3 ارب ڈالرکی موخر(ڈیفر)ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے۔

قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کیلیے موخرادائیگی کی سہولت دو سے تین سال تک ہو سکتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اور قطر کے درمیان تعلقات کی تجدید نوکے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کچھ عرصہ قبل دورہ قطرکے درمیان بڑی اوراہم پیشرفت ہوئی تھی۔

عمران خان کے دورہ قطر کے دوران ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے قطر میں ملازمتوں کے منصوبے کے حوالے سے بھی مزید پیش رفت ہوگی۔ قطری حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 32 ہزار پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کے لیے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔

The post ایل این جی، قطرسے3 ارب ڈالرموخرادائیگی کا اعلان متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2AS9ZRk