اسٹاک مارکیٹ ، اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاری میں12 ارب سے زائد کا اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ ، اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاری میں12 ارب سے زائد کا اضافہ

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 28.05 پوائنٹس کمی سے39243.89 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

53.01 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے باعث سرمایہ کاری کی مالیت میں 12 ارب9 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.62فیصدزائد رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 28.05 پوائنٹس کمی سے39243.89پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 18746.72 پوائنٹس، کے ایم آئی30 انڈیکس 66138.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28865.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

The post اسٹاک مارکیٹ ، اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاری میں12 ارب سے زائد کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2SZmGAF