پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع

 لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کردی۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فرید کورٹ ہاؤس پاک فوج سمیت دیگر حساس ادارے کی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا فراڈ سامنے آنے ہر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے انکوائری شروع کردی۔

اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی فرید کورٹ ہاؤس کے دیگر افسران کو 20 دسمبر کو طلب کرلیا اور محکمہ اینٹی کرپشن نے آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق مکمل ریکارڈ سمیت خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں خالد نے طلبی کے نوٹس جاری کیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے گزشتہ 2 ماہ اکتوبر اور نومبر میں فرید کورٹ ہاؤس میں سیکڑوں کی تعداد میں آرمی آکشن گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی، جس پر صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے ڈی جی ایکسائز سے پہلے ہی اس بارے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

The post پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SPXD2u