ایشانت اور جڈیجا الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشانت اور جڈیجا الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے

پرتھ: بھارتی پیسر ایشانت شرما اور اجے جڈیجا آپس میں الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے کہتے رہے۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران ایشانت شرما اور اجے جڈیجا بھی آپس میں الجھ پڑے، دونوں ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے کہتے نظر آئے، جڈیجا نے کہا کہ ’’میری طرف دیکھ کر ہاتھ نہ ہلاؤ اگر کچھ کہنا ہے تو پاس آکر کہو‘‘۔

جواب میں ایشانت شرما نے بھی اسی طرح کا جملہ کہا جس کے بعد دونوں طرف سے نازیبا کلمات ادا کیے گئے، دونوں کی یہ حرکات کیمرے کی زد میں آئیں اور آوازیں بھی سنائی گئیں،ان کی باتیں اور گالیاں ہندی میں تھیں لیکن ان کا ترجمہ میڈیا میں زیر بحث آگیا۔

 

The post ایشانت اور جڈیجا الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2UUycPd