وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دے دیا

 لاہور: وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دیدیا۔

سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ہیڈ کوچ نے سینئرز کو کھری کھری سنا دی تھیں، اگرچہ پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش ہوئی لیکن واقعے کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ آرتھر اگر کھلاڑیوں پر چلائے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، وہ ہیڈ کوچ اور استاد ہیں، ٹیم کو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی سے بڑا متاثر ہوا ہوں، کیچز چھوڑ کر میچز نہیں جیتے جا سکتے، اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتی ہے۔

The post وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2QdvIbc