کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانیوں کو ملکی اشیا خریدنے کا مشورہ دے ڈالا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباو کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیاء خریدیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگثری اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔
واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔
The post صدر مملکت کا قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AGW1Rl