میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے، نوازشریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے تاہم فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا امید ہے انصاف ہوگا۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے کہا کہ میں 2 دفعہ پنجاب کا وزیراعلیٰ اور 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا لیکن کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا، دیانتداری سے اپنا کام کیا اور فرض نبھایا۔

نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہیں ہوئی اور کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، کبھی کوئی کک بیک اور کمیشن نہیں لیا جب کہ آج کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا، امید ہے میرے ساتھ انصاف ہوگا۔

The post میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BrT0op