(ن) لیگ کے رہنماؤں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

(ن) لیگ کے رہنماؤں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ (ن) لیگی رہنماؤں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل  کا اظہارکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چونکہ ان سب نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہے لہذا انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، اور 5 سال کی کرپٹ حکومت کے بعد ایک دیوالیہ ہوتی معیشت موجودہ حکومت کے حوالے کرکے جانے کے بعد سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالتے ہیں۔

The post (ن) لیگ کے رہنماؤں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TbMIR0