دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، چیئرمین جاوید اقبال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، چیئرمین جاوید اقبال

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا دفتر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے انہیں بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال الماریوں اور فائلوں سے نکال کر 440 ریفرنس دائر کئے، خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کے مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جائے گا، میگا کرپشن اور وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن اپنی کارکردگی سے اس پراپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، قانون کے دائرے میں ہر قدم اٹھارہے ہیں۔

The post دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، چیئرمین جاوید اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2rSsAaW