یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ کی سرحد پار حملے کرنے کے لیے بنائی گئی طویل سرنگوں کا سلسلہ پکڑا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بنائے گئے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی طویل سرنگوں کی کھوج لگا لی ہے۔ ان سرنگوں کو اغوا شدہ اسرائیلی شہریوں کی سرحد پار منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ سرنگوں کے قیام میں ایران نے شدت پسند حزب اللہ کی معاونت کی، ایران سرحد پار ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون سے باز رہے۔ ایران کا جارحانہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی کا اضافہ اُس وقت ہوا جب حزب اللہ نے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے 8 سپاہیوں کو ہلاک اور 2 کو اغوا کر کے لے گئے تھے، بعد ازاں دنوں مغویوں کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک ماہ تک گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس میں 1200 کے لگ بھگ لبنانی اور 40 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
The post حزب اللہ کی سرحد پار حملوں کیلیے بنائی گئی سرنگیں تباہ کردیں، اسرائیل کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2ASYRTl