فیصلہ کن معرکے کیلیے پاکستانی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیصلہ کن معرکے کیلیے پاکستانی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں

لاہور: نیوزی لینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کی تیاری کیلیے پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، دبئی میں پاکستان نے اننگز اور 16 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریزبرابرکردی، اب تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلیے دونوں ٹیمیں ابوظبی میں مشقیں کر رہی ہیں جہاں پیر سے میدان سجے گا۔

گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلند حوصلہ پاکستانی کرکٹرز کو لیکچر دیا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں نے  مشکل کیچ تھامنے کے ساتھ وکٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

بیٹسمینوں میں کوچز کی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز رہی، محمد حفیظ اور امام الحق نے نیٹ میں طویل سیشن کرتے ہوئے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر تکنیک بہتر بنائی، اظہر علی، اسد شفیق اور حارث سہیل نے پیسرز کے بعد اسپنرز کا بھی سامنا کیا،سرفراز احمد اچھے اسٹروکس کھیلتے نظر آئے۔

انجرڈ فاسٹ بولر محمد عباس کا خلا پُر کرنے کیلیے مضبوط امیدوار شاہین شاہ آفریدی پر کوچز نے خصوصی توجہ دی، بولنگ کوچ اظہر محمود نے انھیں مفید مشورے دیے، حسن علی، فہیم اشرف اور میر حمزہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ جمعے کو ٹریننگ لازمی نہیں قرار دی گئی تھی،چند کھلاڑیوں نے اپنی مرضی سے میدان کا رخ کیا،گزشتہ روز بھرپور مشقیں ہوئیں، اتوار کو دوبارہ ٹریننگ ہوگی، دوپہر کو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور کیوی ہم منصب کین ولیمسن پریس کانفرنس کریں گے۔

 

The post فیصلہ کن معرکے کیلیے پاکستانی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2U59xas