ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پختونز کو فائنل میں پہنچا دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پختونز کو فائنل میں پہنچا دیا

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں شاہد آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پختونز کو فائنل میں پہنچا دیا۔

پہلے کوالیفائر میں ناردرن واریئرز کو 13رنز سے شکست ہوئی، فاتح الیون نے 5 وکٹ پر 135 رنز بنائے، کپتان آفریدی نے17 گیندوں پر 59رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور3 چوکے شامل رہے۔

ناردرن وارئیرز کی جوابی اننگز4 وکٹ پر 122 رنز تک محدود رہی، رومن پاؤل کے ناقابل شکست 80 رنز ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل رہے۔

 

The post ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پختونز کو فائنل میں پہنچا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2E6YLM7