نواز شریف کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سمیت شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی جس پر نیب نے زیر تفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔

یہ پڑھیں: نیب نے نوازشریف کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجاز ت دیدی

اتوار کی شام نواز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور مریم نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان نے شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد نواز شریف سمیت فیملی کے ارکان نیب لاہور کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار قائد حزب اختلاف ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

The post نواز شریف کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FTXpWL