چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور وزیر خارجہ نے سی پیک کے تحت “خصوصی اقتصادی زونز” کی جلد تعمیر پر زور بھی دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں ہونے والے دوسرے سہ رکنی پاکستان، چین افغانستان مذاکرات میں اپنی شرکت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلووٴں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دوسری جانب ملاقات میں چینی معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پر عزم ہیں۔

The post چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QGv9ei