40 سالہ جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

40 سالہ جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی

پنڈی بھٹیاں: جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پربننے والی بیشتردوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجازپاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کو خوش اخلاق قرار دیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔

The post 40 سالہ جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SFhhOS