کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا تسلسل رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 193.36 پوائنٹس کمی سے 38115.81 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 58.43 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ،فوڈ اورسیمٹ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کاآغازمثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38323پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 37978پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔
بعد میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 193.36پوائنٹس کمی سے 38115.81پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 151.86 پوائنٹس کمی سے 18063.89پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 409.14 پوائنٹس کمی سے64271.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.83پوائنٹس کمی سے 28177.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود سرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار 459 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 77 کھرب 20 ارب 84 کروڑ 4 لاکھ 64 ہزار 467 روپے ہوگئی۔
مجموعی طور پر 9 کروڑ 6 لاکھ 23 ہزار 370 شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کی نسبت 2 کروڑ 37 لاکھ 96 ہزار 730 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 300.00 روپے اضافے سے 9150.00 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 107.69 روپے اضافے سے 2390.54 روپے پر بند ہوئی۔
The post پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، سرمایہ کاری و کاروباری حجم میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QEFOa7