’’میں زندہ ہوں‘‘ ناتھن میک کولم نے بطور ثبوت سیلفی شیئر کر دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’’میں زندہ ہوں‘‘ ناتھن میک کولم نے بطور ثبوت سیلفی شیئر کر دی

ویلنگٹن: سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر ناتھن میک کولم کے انتقال کی افواہ پھیل گئی، جس پر انھیں اپنے زندہ ہونے کے ثبوت میں سیلفی شیئر کرنا پڑی۔

گزشتہ روز ٹویٹر اور فیس بک پر افواہ پھیلی کہ ناتھن میک کولم پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔ جس پر ناتھن نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے یقین دلایا وہ نہ صرف زندہ بلکہ پوری طرح صحتمند بھی ہیں، انھوں نے لکھا کہ میں نہیں جانتا خبر کہاں سے آئی مگر یہ جھوٹی ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ پلیئرز ایسویس ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ مجھ سے خبر کی تصدیق کیلیے بھارتی کرکٹرز نے بھی رابطہ کیا ،جب تک ناتھن نے میرا فون نہیں اٹھایا میرا دل تیزی سے دھڑکتا ہی رہا۔

 

The post ’’میں زندہ ہوں‘‘ ناتھن میک کولم نے بطور ثبوت سیلفی شیئر کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Sq7ImJ